اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

New VC of Kashmir University: پروفیسر نیلوفر خان کشمیر یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے پروفیسر نیلوفر خان کو کشمیر یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ پروفیسر خان کشمیر یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر ہوں گی۔ وہ پروفیسر طلعت احمد کی جگہ لیں گی جن کی تین سالہ مدت اگست 2021 میں ختم ہوئی تھی۔ New VC of Kashmir University

prof Neelofar khan
پروفیسر نیلوفرخان

By

Published : May 19, 2022, 6:04 PM IST

Updated : May 19, 2022, 6:39 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کشمیر یونیورسٹی کی سابق پروفیسر اور ڈین پروفیسر نیلوفر خان کو کشمیر یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ New VC of Kashmir University منوج سنہا نے کشمیر اور جموں یونیورسٹیز ایکٹ 1969 کے سیکشن 12 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروفیسر نیلوفر خان کو یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا۔ ایل جی منوج سنہا کشمیر یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں۔ Prof Nilofer Khan Appointed Vice Chancellor of Kashmir University

پروفیسر نیلوفر خان پہلی خاتون ہیں جنہیں کشمیر یونیورسٹی کا اعلیٰ ترین عہدہ دیا گیا ہے۔ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ علاقے میں ولادت پانے والی پروفیسر خان کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ہوم سائنس میں کئی دہائیوں تک درس و تدریس کے ساتھ وابستہ رہیں۔ انہوں نے اس شعبے کی صدر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں لیکن یونیورسٹی میں انہیں ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر کی حیثیت سے زیادہ یاد کیا جارہا ہے۔ انکی زیر نگرانی کئی طلبہ نے تحقیقی کام کیا ہے۔

پروفیسر نیلوفر خان کشمیر یونیورسٹی میں بحیثیت پہلی خاتون وی سی کے طور اپنے فرائض انجام دیں گی۔ پروفیسر نیلوفر خان تین برس کی مدت تک جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر کے طور اپنے فرائض انجام دیں گی، جس کی مدت عہدہ سنھبالنے کے دن سے شروع ہو گی۔ وہ یہ عہدہ پروفیسر طلعت احمد سے لیں گی جنکی مدت کار اگست 2021 میں ختم ہوئی تھی لیکن نئے وائس چانسلر کی تقرری تک انہیں اس عہدے پر بدستور رہنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے انارکی کی صورتھال پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد اساتزہ اور طلبہ کی جانب سے دباؤ بڑھ رہا تھا کہ وائس چانسلر کا تقرر عمل میں لایا جائے۔ حکام نے پہلے ہی کئی امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ پروفیسر خان کی تعیناتی ایک ایسے وقت میں جب حکام یونیورستی کے کئی تدریسی اور غیر تدریسی شعبہ جات سے وابستہ ملازمین کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا وہ علیحدگی پسندون کے ہمدرد یا صلاح کار رہے ہیں۔ پروفیسر طلعت کے دور کے اختتام پر حکام نے شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر الطاف حسین پنڈت کو نوکری سے برطرف کیا۔ پروفیسر پنڈت پر الزام ہے کہ وہ علیحدگی پسندوں کے نزدیک تھے ھالانکہ یونیورسٹی کے طلبہ نے انکی برطرفی کے خلاف احتجاج کیا اور ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

Last Updated : May 19, 2022, 6:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details