اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پرینکا کی ہمت دیکھ کر کسانوں کو کچلنے والے ڈر گئے ہیں: راہل گاندھی - Lakhimpur khiri violence

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ''پرینکا میں جانتا ہوں کہ آپ پیچھے نہیں ہٹیں گی، وہ آپ کی ہمت سے خوفزدہ ہیں۔ انصاف کے لیے اس عدم تشدد کی لڑائی میں ہم ملک کے انا داتا کو فتح دلائیں گے۔ لکھیم پور کسان قتل عام۔

rahul gandhi
rahul gandhi

By

Published : Oct 4, 2021, 12:18 PM IST

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا حوصلہ بڑھایا، جنہیں لکھیم پور جاتے ہوئے سیتاپور میں حراست میں لیا گیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت ان کی ہمت دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ انصاف کی لڑائی ہے اور اس میں ہم ملک کے کسانوں کے ساتھ ہیں۔ کل لکھیم پور میں پیش آنے والا واقعہ کسانوں کا قتل عام ہے۔ اس واقعہ میں آٹھ کسانوں کو ایک گاڑی سے کچل کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ

گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ''پرینکا میں جانتا ہوں کہ آپ پیچھے نہیں ہٹیں گی، وہ آپ کی ہمت سے خوفزدہ ہیں۔ انصاف کے لیے اس عدم تشدد کی لڑائی میں ہم ملک کے انا داتا کو فتح دلائیں گے۔ لکھیم پور کسان قتل عام۔

مزید پڑھیں:لکھیم پور تشدد معاملہ: پولیس نے پرینکا گاندھی کو حراست میں لیا

مزید پڑھیں:۔لکھیم پور تشدد معاملہ: اکھلیش یادو حراست میں

مزید پڑھیں:لکھیم پور تشدد معاملہ: مرکزی وزیر کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج

انہوں نے لکھنؤ میں کہا کہ وہ متاثرین کے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے لکھیم پور جا رہی تھی۔ بعد میں پولیس نے انہیں سیتا پور کے ہرگاؤں سے گرفتار کیا۔ پولیس نے سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور پارٹی کے سینئر رہنما پرمود تواری کو بھی حراست میں لیا ہے جو ان کے ساتھ لکھیم پور جا رہے تھے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details