پرینکا گاندھی بارہ بنکی ہیڈ کوارٹر سے تقریبآ 8 کلومیٹر دور واقع ہرکھ کے جنتا انٹر کالج میں 'پرتگیا یاترا' کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گی۔
پارٹی کے ریاستی ترجمان اور ایس سی، ایس ٹی سیل زون وسط کے صدر تنج پنیا نے بتایا کہ پرینکا گاندھی سنیچر کو دوپہر تقریبآ 1 بجے ہرکھ پہونچیں گی۔ اس دوران وہ ایک میٹنگ سے بھی خطاب کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں بتایا کہ پارٹی نے مختلف شعبہ جات کے لیے الگ الگ خصوصی 7 عزم کئے ہیں۔ ان میں سے 1 عزم خواتین کو 40 فیصدی ٹکٹ دینے کا پرینکا گاندھی دو روز قبل لے چکی ہیں۔ باقی بچی چھ عزم پرینکا گاندھی سنیچر کو وہیں لیں گی۔ اس کے بعد وہ وہاں ایک میٹنگ سے بھی خطاب کریں گی۔
تنج پنیا نے بتایا کہ پرینکا گاندھی کے اس دورے سے کارکنان میں خاصہ جوش ہے۔ ان کے اس دورے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تیاریاں زوروں پر ہیں۔