اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سیکورٹی کونسل میں وزیر اعظم مودی عالمی سلامتی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے - بھارت نے اقوام متحدہ

وزیراعظم نریندر مودی 9 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی سلامتی اور امن سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

modi-unsc presidency meeting
یواین ایس سی: وزیراعظم مودی عالمی سلامتی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے

By

Published : Aug 3, 2021, 7:48 AM IST

بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت سنبھال لی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی سمندری سلامتی، عالمی سلامتی سے متعلق سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اقوام متحدہ میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ٹی ایس ترومورتی نے اتوار کے روز معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت تین ہائی لیول میٹنگ کرے گا، امن کی تنصیب، انتشار پسندی کے خلاف کارروائی اور میری ٹائم کی حفاظت جیسے سنگین مسائل کو اُٹھایا جائےگا۔

ٹی ایس ترومورتی نے کہا کہا تشدد اور ٹارگٹڈ حملوں کے سوال کو حل کرنا چاہیے۔ تمام تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ تعلقات بھی ختم ہونا چاہئیے۔ ہمیں پھر افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپ کو نہیں رکھ سکتے۔ اور اس کا براہ راست اثر بھارت پر پڑے گا۔

انہو ں نے کہا کہ 'ہم 9 اگست کو سمندری سلامتی پر ایک مجازی ، ہائی لیول ورچوئل مینٹنگ کریں گے۔ جس کی صدارت بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی نے اپوزیشن لیڈروں کو چائے پر دعوت دی

دوسری طرف اقوام متحدہ میں بھارت کے سابق مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے اتوار کو کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی پہلے بھارتی وزیراعظم ہوں گے۔ جنہوں نے یو این ایس سی کے اجلاس کی صدارت کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ یو این ایس سی میں ہماری آٹھویں مدت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details