اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi in Uttarakhand: وزیر اعظم مودی آج اتراکھنڈ میں ایمس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی دوپہر ایک بجے کے قریب ہلدوانی پہنچیں گے اور یہاں اتراکھنڈ میں دوسرے ایمس کا سنگ بنیاد رکھیں Lay Foundation Stone Of AIIMS In Haldwani گے۔ اس کے بعد وہ ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیر اعلیٰ دھامی نے کہا کہ پروگرام کو شاندار بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

By

Published : Dec 30, 2021, 7:48 AM IST

Updated : Dec 30, 2021, 11:19 AM IST

وزیر اعظم مودی آج اتراجھنڈ میں ایمس کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم مودی آج اتراجھنڈ میں ایمس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Modi آج اتراکھنڈ کے دورے پر ہوں گے۔ یہاں وہ ہلدوانی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMS کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ رشی کیش کے بعد اتراکھنڈ میں یہ دوسرا ایمس ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج ہلدوانی میں انتخابی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ اتراکھنڈ کے سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے بدھ کو جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام کام جلد از جلد مکمل کریں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ دھامی نے کہا کہ عوام وزیر اعظم کے ہلدوانی کے دورے کو لے کر بہت متجسس ہیں۔ کیونکہ وزیر اعظم مودی کے اس دورے سے کماؤں کو تقریباً 17500 کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ ملنے والا ہے۔ وزیر اعظم مودی کماؤں میں ایمس سیٹلائٹ سینٹر، میڈیکل کالج اور دیگر کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Modi to Launch Kisan Samman Yojana: نئے سال پر نریندر مودی کا کسانوں کو تحفہ

وزیر اعظم مودی تقریباً ایک بجے ہلدوانی پہنچیں گے اور دوپہر ڈھائی بجے تک یہاں رہیں گے۔ جہاں وہ ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعلیٰ دھامی نے کہا کہ پروگرام کو شاندار بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسہ عام میں تقریباً ایک لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔

Last Updated : Dec 30, 2021, 11:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details