نئی دہلی: ملک میں سائنس سے متعلق تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے سائنسی برادری کی جانب سے ایک آدمی ایک تجربہ گاہ کے نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنس دانوں سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے والی ٹیکنالوجی پر زور دیا۔
مودی ہفتہ کو سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ 80 سال میں سی ایس آئی آر کے تعاون کی تعریف کی اور ان آٹھ دہائیوں کی کامیابیوں کا ریکارڈ تیار کرنے کا مشورہ دیا تاکہ انسٹی ٹیوٹ کے کام کو سراہنے کے ساتھ ساتھ خامیوں کا جائزہ لینے اور ان کو بہتر طریقے سے دور کرنے میں مدد مل سکے۔