کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے صدارتی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ایک پالیسی بنانے اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت تمام بی جے پی مخالف پارٹیوں کو 15 جون کو دارالحکومت دہلی میں ملاقات کرنے کی اپیل کی۔ Mamata Banerjee Calls meeting of Opposition Leaders
ترنمول کانگریس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میٹنگ کانسٹی ٹیوشن کلب میں دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ہوگی۔ اس میٹنگ میں محترمہ بنرجی نے آٹھ وزرائے اعلیٰ کے علاوہ 14 اعلیٰ لیڈروں کو مدعو کیا ہے۔ ان میں چیف وزیر اعلی اروند کیجریوال (دہلی)، پنارائی وجین (کیرالہ)، نوین پٹنائک (اڈیشہ)، کے سی راؤ (تلنگانہ)، ایم کے اسٹالن (تمل ناڈو)، ادے ٹھاکرے (مہاراشٹر)، ہیمنت سورین (جھارکھنڈ) اور بھگونت مان (پنجاب) شامل ہیں ہے۔