ریاست اترپردیش کے رامپور میونسپلٹی بورڈ کی سابق رکن اور سماجوادی پارٹی کی کارکن نیہا راج نے گزشتہ دنوں رکن پارلیمان اعظم خاں کی رہائی کے لئے صدر جمہوریہ کو ایک خط اپنے خون سے لکھا تھا، آج اس خاتون نے وزیر اعلی کے دفتر سے آئے ایک خط کو دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بات کو صدر جمہوریہ نے سن لیا اور ان کے حق میں کارروائی کرنے کی وزیر اعلیٰ کو ہدایت دی ہے۔
رامپور میونسپلٹی بورڈ کی سابق رکن اور سماجوادی پارٹی کارکن نیہا راج کو وزیر اعلیٰ دفتر سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے نیہا راج کے ذریعہ خون سے تحریر کردہ خط کا از سرنو جائزہ لیا اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ہدایت کی ہے کہ شکایت گزار کی تحریر پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے کارروائی کریں۔