رام ناتھ کووند نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’’رام نومی کے مبارک موقع پر ملک کی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ مریادہ پروشوتم رام کے یوم پیدائش پر منایا جانے والا یہ تہوار، ہمیں زندگی میں مریادہ پر عمل کرنے کی ترغیب دیتا ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا ’’آئیے ہم سب یہ عہد کریں کہ ہم کووڈ 19 کی وبا کو اتحاد اور تحمل کے ساتھ شکست دیں گے‘‘۔
وزیراعظم مودی نے کورونا وبا کے بحران کے دور میں مریادہ پُروشوتم رام کے پیغام کا ذکر کرتے ہوئے وبا سے بچنے کی کوششوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔