صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں سال 2020 کے لیے متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور متعدد دیگر معززین بھی موجود تھے۔
صدر جمہوریہ نے سینئر سوشلسٹ لیڈر اور سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیز، سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو بعد از مرگ ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا۔