وارانسی: صدر دروپدی مرمو پیر کو وارانسی کا دورہ کریں گی۔ صدر وشوناتھ دھام کا درشن کرنے کے علاوہ وہ دشاسوامیدھ گھاٹ پر گنگا آرتی میں شرکت کریں گی۔ ان کی آمد اور دورے کے پیش نظر شہر سے بابت پور ہوائی اڈے تک روٹ ڈائیورشن کا انتظام کردیا گیا ہے۔ ایسے میں وارانسی کمشنریٹ ٹریفک پولیس نے شہر میں روٹ ڈائیورژن جاری کیا ہے۔ صدر دروپدی مرمو آج وارانسی پہنچیں گی۔ وہاں ان کا استقبال وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر آنندی بین پٹیل کریں گے۔ صدر جمہوریہ دوپہر 3 بجے لال بہادر شاستری ہوائی اڈے پر پہنچیں گی۔ وہ سب سے پہلے کال بھیرو مندر جائیں گی۔ یہاں پوجا کرنے کے بعد وہ سریکاشی وشوناتھ دھام پہنچیں گی۔ بابا وشوناتھ کے دربار میں پوجا کرنے کے بعد وہ گنگا آرتی میں حصہ لیں گی۔ اس کے بعد وہ کار سے بابت پور ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد شام 7 بجے دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔ صدر کے دورہ کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
صدر مملکت کی آمد اور روانگی کے وقت شگنان تیراہا سے کسی بھی گاڑی کو نہ ہی بابت پور ایئرپورٹ اور نہ ہی شہر کی طرف آنے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب کسی بھی گاڑی کو بابت پور پولیس چوکی چوراہے سے شہر کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان گاڑیوں کو بڈاگاؤں پولیس اسٹیشن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ صدر کی آمد اور روانگی کے وقت ہرہوا فلائی اوور پر کوئی گاڑی نہیں چلے گی۔ ویاس موڈ، بھلکھا موڈ تیراہا سے کسی بھی گاڑی کو ہرہوا کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہرہوا پنچکوشی تیراہا سے پنچکوشی چوراہا رنگ روڈ کی طرف کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان گاڑیوں کو ہرہوا واجد پور تیراہا کے راستے ان کی منزل پر بھیجا جائے گا۔