اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Prayers for Restoration of Babri Masjid: رامپور میں بابری مسجد کی بازیابی کے لئے دعا کا اہتمام - prayers for restoration of Babri Masjid by all India Muslim federations

ایڈ وکیٹ ضمیر رضوی نے کہا کہ بھلے ہی دنیا کی عدالت کا فیصلہ مسلمانوں کے حق میں نہیں آیا، لیکن ہمیں رب کائنات کی عدالت پر مکمل یقین ہے کہ وہ ضرور انصاف کرے گا prayers for Restoration of Babri Masjid۔

رامپور میں بابری مسجد کی بازیابی کے لئے دعا کا اہتمام
رامپور میں بابری مسجد کی بازیابی کے لئے دعا کا اہتمام

By

Published : Dec 6, 2021, 11:04 PM IST

بابری مسجد کی شہادت کی 29 ویں برسی 29th Anniversary of Martyrdom of Babri Masjid کو 'یوم دعا' Prayer day کے طور پر مناتے ہوئے، ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے ہیڈکوارٹر پر اجتماعی دعا Collective prayers at the headquarters of the All India Muslim Federation کا اہتمام کیا گیا۔

رامپور میں بابری مسجد کی بازیابی کے لئے دعا کا اہتمام

اس موقع پر فیڈریشن کے قومی جنرل سکریٹری ضمیر رضوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ' بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے دن کو کہیں 'یوم سیاہ' کے طور پر منایا گیا تو کہیں اس دن خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرکے بابری مسجد کی بازیابی کے لئے بارگاہ الہی میں ہاتھ پھیلائے گئے۔

اسی طرح رامپور واقع آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی دفتر پر فیڈریشن کے عہدیداران و کارکنان نے بابری مسجد کی بازیابی اور اس کی ازسرنو تعمیر کے لئے اللہ سے دعائیں کیں prayers for Restoration of Babri Masjid by All India Muslim Federation۔

اس موقع پر فیڈریشن کے قومی جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ ضمیر رضوی نے کہا کہ آل انڈیا مسلم فیڈریشن روز اول سے ہی بابری مسجد کی بازیابی کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔

لیکن دنیا نے دیکھا کہ دن کے اجالے میں کس طرح سے بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 میں شہید کر دیا گیا۔ وہیں ہمارے سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بابری مسجد کو دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر افسوس کہ مسلمانوں کے ساتھ اتنا بڑا دھوکہ ہوا کہ نہ تو آج تک بابری کے قصورواروں کو سزا دی گئی اور نہ ہی سابق وزیر اعظم کی یقین دہانی پر عمل درآمد دکھائی دیا۔

مزید پڑھیں:میرٹھ میں بابری مسجد کی یوم شہادت پر دعائیہ مجلس کا انعقاد

ایڈ وکیٹ ضمیر رضوی نے کہا کہ بھلے ہی دنیا کی عدالت کا فیصلہ مسلمانوں کے حق میں نہیں آیا، لیکن ہمیں رب کائنات کی عدالت پر مکمل یقین ہے کہ وہ ضرور انصاف کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے آج ہم اللہ کی عدالت میں ہاتھ پھیلاکر اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی نے جس طرح سے اپنے نبیوں کی اور صحابہ کرام کی دعاؤں کو قبول کیا ہے اسی طرح اللہ تعالی ہماری دعاؤں کو بھی شرف قبولیت عطا کرے اور بابری مسجد جلد ہی اسی مقام پر تعمیر ہو۔ اس دعائیہ اجلاس میں فیڈریشن کے قومی عہدیداران کے ساتھ ہی مقامی کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details