جاوڈیکر نے پیر کو ٹویٹ کیا اور کہا 'کیجریوال یہ آپ کی منافقت ہے۔ آپ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں یہ وعدہ کیا تھا کہ زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) ایکٹ میں کامیابی ہوئی تو اس میں ترمیم کی جائے گی۔'
جاوڈیکر کا کیجریوال پر طنز - مارکیٹ کمیٹی
وزیر اطلاعات نشریات پرکاش جاوڈیکر نے کسانوں کی تحریک کی حمایت میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ایک روزہ اُپواس کو منافقت قرار دیا ہے۔
جاوڈیکر نے کیجریوال کے اُپواس کو منافقت بتایا
ان کا کہنا تھا کہ 'نومبر 2020 میں آپ نے دہلی میں زرعی قوانین کو بھی مطلع کیا اور آج آپ اپواس رکھنے کا بہانہ کررہے ہیں۔ یہ منافقت کے سوا کچھ نہیں ہے۔'
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ایک دن کے اپواس پر ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کارکنوں اور تمام حامیوں سے ایک دن کا اپواس رکھنے کی بھی اپیل کی ہے