اسلام آباد: پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زیختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں زلزلے کے سبب 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پاکستان کے شہر لاہور، اسلام آباد راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، کوہاٹ، لکی مروت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملک کے کئی حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اسپتالوں میں ایمرجنسی الرٹ کا اعلان کردیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دارالحکومت دہلی سمیت بھارت اور افغانستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش علاقہ تھا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستان کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے۔ پشاور، صوابی، لودھراں، ڈی جی خان، بہاولپور، کوہاٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نوشہرہ اور خانیوال میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتادیں کہ منگل کو دیر گئے پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان، ترکمانستان، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، چین اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بتادیں کہ افغانستان، پاکستان اور بھارت کے کچھ حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے دہلی این سی آر، جموں و کشمیر، اتراکھنڈ جبکہ پاکستان میں اسلام آباد اور لاہور میں بھی محسوس کیے گئے۔ بھارت کے علاوہ پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد اور تین صوبوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔