اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Pre University exams: سیاسی رہنماؤں کی باحجاب طالبات سے امتحان میں شرکت کرنے کی اپیل - پری-یونیورسٹی امتحانات

کرناٹک میں جاری حجاب تنازعہ پر سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مسلم طالبات امتحانات میں ضرور شرکت کریں۔ اس کے لئے انہیں وقتی طور پر حجاب اتارنا پڑے تو وہ مجبوراً ایسا کرسکتی ہیں۔ Political leaders appeal to hijab students to participate in exams

سیاسی رہنماوں کا باحجاب طالبات کو امتحان میں شرکت کرنے کی اپیل
سیاسی رہنماوں کا باحجاب طالبات کو امتحان میں شرکت کرنے کی اپیل

By

Published : Apr 17, 2022, 12:55 PM IST

بنگلور:کرناٹک میں پری-یونیورسٹی امتحانات رواں ماہ کی 22 تاریخ سے شروع ہوں گے، اس سلسلے میں سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تعلیم کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے طلبا وطالبات سے اپیل کی کہ وہ امتحانات میں ضرور شرکت کریں، اعلیٰ نمبرات سے کامیاب ہوکر ملک و ملت کی خدمات انجام دیں۔ اس سلسلے میں رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے کہا کہ امتحانات میں حجاب کا مسئلہ رکاوٹ نہ بنے، وہیں سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان نے کہا کہ امتحان ہال میں وقتی طور پر حجاب کے بغیر امتحان دیا جاسکتا ہے۔

سیاسی رہنماوں کا باحجاب طالبات کو امتحان میں شرکت کرنے کی اپیل


یاد رہے کہ کرناٹک میں گزشتہ تقریباً چار مہینوں سے حجاب کے مسئلے پر تنازعہ جاری ہے، جسے چند فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے ہوا دی گئی، جس کی وجہ سے مسلم طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ عالمی پیمانے پر بھارت کی بدنامی بھی ہوئی۔ دنیا کے کئی ممالک نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی آزادی ختم کی جارہی ہے اور یہ حکومت ہند کے منصوبہ اسلاموفوبیا کا حصہ ہے۔

سیاسی رہنماوں کا باحجاب طالبات کو امتحان میں شرکت کرنے کی اپیل

ABOUT THE AUTHOR

...view details