حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے کندوکور میں پیش آئے بھگڈر کے واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے ایک معاملہ درج کر لیا۔ یہ بھگدڑ اے پی کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی سربراہ این چندرابابونائیڈو کے روڈ شو کے دوران ہوئی ہوئی تھی، جس میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں غم و ماتم کی لہردوڑ گئی۔ مہلوکین کی لاشوں کو آج پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ ریاست کی اپوزیشن جماعت نے مہلوکین کی آخری رسومات کے انتظامات کا اعلان کیا۔ Kandukur Incident
Kandukur Incident کنڈوکور واقعہ، پولیس نے معاملہ درج کرلیا
این چندرابابونائیڈو کے روڈ شو کے دوران کل رات ہوئی بگھدڑ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے آج ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت ایک معاملہ درج کر لیا ہے۔ Stampede in Chandrababu Naidu Andhra Roadshow
Etv Bharat