اردو

urdu

Bike Thieves Arrested in Aurangabad گرل فرینڈ کو خوش کرنے کےلیے تین نوجوان کرتے تھے بائیک چوری

اورنگ آباد کرائم برانچ نے بائیک چوری کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے پر پولیس انسپیکٹر اویناش اگھاؤ نے بتایا کہ جب ہم نے تینوں موٹر سائیکل چوروں کو اعتماد میں لے کر پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کا شوق پورا کرنے کے لیے بائیک چوری کرتے تھے۔ Police Bust Bike Theft Racket in Aurangabad

By

Published : Dec 1, 2022, 5:17 PM IST

Published : Dec 1, 2022, 5:17 PM IST

گرل فرینڈ کا شوق پورا کرنے کے لئے تین نوجوان کرتے تھے بائیک چوری
گرل فرینڈ کا شوق پورا کرنے کے لئے تین نوجوان کرتے تھے بائیک چوری

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کرائم برانچ نے بائیک چوری کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ وہیں پوچھ گچھ کے دوران بائیک چوروں نے بتایا کہ گرل فرینڈ کے شوق پورے کرنے کے لیے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے۔ چوری شدی گاڑیوں کو کم داموں پر فروخت کر دیتے تھے۔ Three Bike Thieves Arrested in Aurangabad

بتا دیں کہ پولیس نے ان کے قبضے سے گیارہ موٹرسائیکلیں ضبط کی ہے، جس کی قیمت تقریبا نو لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اورنگ آباد شہر پولیس کمشنریٹ کے کرائم برانچ پولیس نے الگ الگ علاقوں سے ٹو وہیلر چوری کرنے والے تین شاطر چوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 11 ٹو وہیلر گاڑیاں سمیت تقریباً پونے نو لاکھ روپئے کا مال ضبط کیا ہے۔

اورنگ آباد کرائم برانچ پولس نے شہر کے کرانتی چوک، ایم آئی ڈی سی والوج، بیگم پورہ، ناندیڑ کے لمگاؤں علاقے سے چوری کے 11 وارداتوں پر سے پردہ فاش کیا ہے۔ اس معاملے پر کرائم برانچ کے پولیس انسکٹر اویناش اگھاؤ نے بتایا کہ پی ایس آئی گجانن سونٹاکے اور ان کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ اورنگ آباد کے رنجن گاؤں میں رہنے والے تین بدمعاش گزشتہ کچھ دنوں سے الگ الگ موٹرسائیکل لے کر علاقے میں گھوم رہے ہیں۔

اس اطلاع پر کرائم برانچ پولس نے رنجن گاؤں میں جال بچھا کر ان تین شاطر چوروں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس انسپیکٹر اویناش اگھاؤ نے بتایا کہ جب ہم نے تینوں موٹر سائیکل چوروں کو اعتماد میں لے کر پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کا شوق پورا کرنے کے لیے بائیک چوری کرتے تھے، یہ تینوں چور موٹر سائیکل چوری کرنے کے لیے شراب پیتے تھے۔ پولیس نے ان سے مختلف کمپنیوں کی 11 بائیک ضبط کی ہے، جس کی قیمت تقرینا نو لاکھ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Vehicle Thieves Arrested in Saharanpur: سہارنپور میں تین بائیک چور گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details