اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مودی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور چین کے لداخ میں بیٹھے رہنے کے معاملے پر خاموش ہیں۔
اسد الدین اویسی نے حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر اعظم مودی دو چیزوں پر کبھی نہیں بولتے-پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور چین ہمارے علاقے لداخ میں ہے۔ وزیر اعظم مودی چین معاملے میں بولنے سے ڈرتے ہیں۔ ہمارے 9 فوجی جموں و کشمیر میں ہلاک ہوئے اور 24 اکتوبر کو بھارت۔پاکستان ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔''
جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک فوجی اہلکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ "ہمارے نو فوجی سپاہی جموں وکشمیر میں مارے گئے اور بھارت 24 اکتوبر کو پاکستان کے ساتھ ٹی 20 میچ کھیلے گا؟ ہمارے فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ کیا آپ ٹی 20 کھیلیں گے؟ پاکستان ہر روز 20-20 کشمیر میں بھارت کے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔''