اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi's Speech: لال قلعہ کی فصیل سے وزیراعظم کا خطاب، کہا یہ نیا بھارت بنانے کا دور

وزیراعظم نریندر مودی نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قومی پرچم لہرایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صبح 7.30 بجے اپنا خطاب شروع کیا۔ ملک کے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو ، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا نام بھی لیا۔

pm modi addresses red fort on 75th independence day
وزیراعظم کا لال قلعہ کی فصیل سے خطاب

By

Published : Aug 15, 2021, 9:49 AM IST

Updated : Aug 15, 2021, 11:16 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اتوار کو لال قلعے کی فصیل پر قومی پرچم لہرایا اور قومی پرچم لہرانے سے پہلے پی ایم مودی کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔

پی ایم مودی نے تمام اہل وطن کو یوم آزادی پر لال قلعے کی فصیل سے مبارکباد بھی پیش کی اور تالیاں بجا کر اولمپک میں تمغہ جیتنے والوں کھلاڑیوں کا استقبال بھی کیا۔

کورونا وائرس کے بارے میں پی ایم مودی نے کہا کہ ملک کورونا واریئرز کا شکر گزار رہے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کورونا ویکسین کے لیے کسی دوسرے ملک پر منحصر نہیں ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ یہ ہندوستان کا امرت مہوتسو ہے۔ ملک کو نئے خیالات کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور اگلے 25 سال نیو انڈیا کے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہمارے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ یہ نیا ہندوستان بنانے کا امرت دور ہے۔ پی ایم مودی نے سب کا ساتھ، سبکا وکاس اور سبکا وشواس کا نعرہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے 75 ویں یوم آزادی پر اہل وطن کو مبارکباد دی

پی ایم مودی نے تمام سرکاری اسکیموں سے ملک کے ہر ضرورت مند کو فائدہ دینے کی بات کی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ 100 فیصد بیت الخلاء کا ہدف تک پہنچنا ہے۔ ہمارا مقصد آخری لائن میں کھڑے ہر ایک شخص تک پہنچنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ غریب کو غذائیت سے بھرپور چاول ملے گا۔ کوئی بھی 100 فیصد ہدف سے محروم نہیں رہے گا۔ گاؤں سے گاؤں تک معیاری خدمات فراہم کریں گے۔

Last Updated : Aug 15, 2021, 11:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details