اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم نریندر مودی آشا ورکر نرما دیوی سے آج بات چیت کریں گے - ہماچل پردیش کے ضلع کلو

ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے بتایا کہ ہماچل پردیش کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کی پہلی خوراک کا 100 فیصد ہدف حاصل کرنے پر وزیر اعظم کا براہ راست پروگرام 6 ستمبر کو صبح 11 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد ہوگا۔ پروگرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

modi
modi

By

Published : Sep 6, 2021, 9:13 AM IST

ہماچل پردیش کے ضلع کلو کی منیکرن گھاٹی کے درگا ملانا علاقے میں کورونا ویسکسینیشن پر وزیراعظم نریندر مودی آشا ورکر نرما دیوی کے ساتھ بات چیت کریں گے، وزیر اعظم مودی قبائلی ضلع لاہول سپتی کے شاشور گومپا کے لاما نوانگ عبادت گزاروں سے بھی بات چیت کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے بتایا کہ ہماچل پردیش کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کی پہلی خوراک کا 100 فیصد ہدف حاصل کرنے پر وزیر اعظم کا براہ راست پروگرام 6 ستمبر کو صبح 11 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد ہوگا۔ پروگرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

modi

اس پروگرام کی براہ راست نشریات کے لیے ضلع کلّو میں آٹھ مقامات پر ڈی ٹی ایچ سمیت ایل ای ڈی سکرین لگائی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کلو اسمبلی حلقہ کے تحت اٹل سدن کے اندر اور باہر ، سیراک ہوٹل ہاتھی تھان، بنجر اسمبلی حلقہ میں ایچ پی ایس ای بی ایل ہال شادابائی (انڈور)، امبیدکر بھون بنجر (انڈور) اور انی اسمبلی حلقہ کے تحت رام لیلا میدان نیرامنڈ (آؤٹ ڈور)، لاوی میلہ گراؤنڈ آنی (آؤٹ ڈور) اور شبھم ریسٹورنٹ کترین (انڈور) منالی اسمبلی حلقہ کے تحت اور آڈیٹوریم ہال مینٹیننس انسٹی ٹیوٹ منالی (انڈور) ایل ای ڈی سکرین ڈی ٹی ایچ کے ساتھ نصب کیا گیا ہے۔ جہاں لوگ وزیر اعظم کا لائیو پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔PM Meeting: کووڈ کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے ویکسینیشن میں تیزی لانے کی ضرورت

ان مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے بیٹھنے کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ لوگ بغیر کسی پریشانی کے وزیر اعظم کا براہ راست پروگرام دیکھ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے کہا کہ لوگ اس پروگرام کو دہلی دوردرشن اور شملہ دوردرشن پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یوٹیوب پر ایک خاص لنک بھی فراہم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے لوگ وزیراعظم کا لائیو پروگرام بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details