اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی کابینہ میں توسیع، کئی نئے چہرے شامل کئے گئے - سربا نند سونووال

مرکزی حکومت نے کابینہ میں توسیع کی ہے۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے وزارء کو ان کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف برداری تقریب میں سب سے پہلے نارائن رانے نے کابنیہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ موجودہ وزیرمالیات انوراگ ٹھاکر نے بھی کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ مجموعی طور پر پندرہ لوگوں نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔

مرکزی کابینہ میں توسیع
مرکزی کابینہ میں توسیع

By

Published : Jul 8, 2021, 9:50 AM IST

Updated : Jul 8, 2021, 3:21 PM IST

مرکز کی نریندر مودی حکومت نے اپنے کابینہ کی توسیع کی ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے وزراء کو ان کے عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔ کابینہ میں پہلی دفعہ شامل کئے گئے نارائن رانے کو سب سے پہلے حلف دلایا گیا۔

مرکزی کابینہ میں توسیع

1- دوسرے نمبر پر آسام کے سابق وزیر اعلی سربا نند سونووال کو حلف دلایا گیا۔ سونو وال آسام کے مجولی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔

2- اس کے بعد ڈاکٹر ویریندر کمار نے بھی کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ ویریندر کمار مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمان ہیں۔ سات مرتبہ کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ویریند کمار اس سے قبل بھی مودی کابینہ میں وزیر رہ چکے ہیں۔

3- اس کے بعد مدھیہ پردیش سے آنے والے جیوتی رادتیہ سندھیا نے اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

4- اس کے بعد جے ڈی یو کے رہنما آر پی سنگھ کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔

5- اس کے بعد اشونی ویشنو نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ ویشنو اڑیسہ سے بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر پارلیمنٹ پہنچے ہیں۔ 1970 میں راجستھان کے جودھپور میں پیدا ہوئے اشونی ویشنو نے آئی آئی ٹی کانپور سے ایم ٹیک اور امریکہ کی ایک یونیورسٹی سے بزنس کی تعلیم حاصل کی ہے۔

6- ویشنو کے بعد بہار سے منتخب رکن پارلیمان پشوپتی کمار پارس کو حلف دلایا گیا۔

7- شمال مشرق سے بی جے پی کے سینیئر رہنما کرن رجیجو کو بھی کابینہ وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔

8- اس کے بعد آر کے سنگھ کو بھی کابینہ وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔

9- اس کے بعد آئی ایف ایس کے افسر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے وزارت ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کو بھی کابینہ وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔

10- اس کے بعد منسکھ منڈاویہ کو بھی کابینہ وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔ منسکھ گجرات سے رکن پارلیمان ہیں۔ ­

11- اس کے بعد بھوپیندر سنگھ یادو کو کابینہ وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔ بھوپیندر یادو پہلی دفعہ نریندر مودی کابینہ میں شامل ہوئے ہیں۔

12- اس کے بعد صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے گجرات کے رکن پارلیمان پرشوتم روپالہ کو کابینہ وزیر کے طور پر حلف دلایا۔

13- روپالہ کے بعد تلنگانہ سے رکن پارلیمان جی کشن ریڈی کو بھی کابینہ وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔

14- صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے انوراگ ٹھاکر کو کابینہ وزیر کے طور پر حلف دلایا۔

وزرائے مملکت کا حلف

اترپردیش سے منتخب رکن پارلیمان پنکج چودھری کو مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔

اس کے بعد اترپردیش سے ہی منتخب رکن پارلیمان انوپریہ سنگھ پٹیل کو بھی مملکتی وزیر کے طورپر حلف دلایا گیا۔

پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کو بھی مودی حکومت میں مملکتی وزیر کے طورپر شامل کیا گیا ہے۔ بگھیل کو پہلی دفعہ مودی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ بگھیل اترپردیش کے آگرہ سے رکن پارلیمان ہیں۔

راجیہ سبھا کے رکن راجیو چندر شیکھر کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر عہدہ اور راز داری کا حلف دلایا گیا۔

کرناٹک سے رکن پارلیمان شوبھا کرند لاجے کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔

بھانو پرتاپ ورما کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔ اس کے بعد درشن وکرم جادرشک کو بھی مملکتی وزیر کے طور پرحلف دلایا گیا۔

میناکشی لیکھی کو بھی مودی حکومت میں شامل کیا گیا ہے۔ میناکشی لیکھی کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے حلف دلایا۔

اے نارائن سوامی کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اترپردیش سے آنے والے کوشل کشور نے بھی مملکتی وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔

کوشل کشور کے بعد اتراکھنڈ سے آنے والے اجئے بھٹ نے بھی مملکتی وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ اجئے بھٹ اترا کھنڈ کے نینی تال ادھم سنگھ نگر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمان ہیں۔

اس کے بعد اترپردیش کے بی ایل ورما کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔ بی ایل ورما اترپردیش سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔

لکھیم پور کھیری سے عوا می نمائندہ اجئے کمار کو مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔

اس کے بعد دیو سنگھ چوہان کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایاگیا ہے۔

اس کے بعد کرناٹک کے بیدر سے راجیہ سبھا رکن بھگونت جی خوبا نے بھی مملکتی وزیر کے طور پر حلف لیا۔

مہاراشٹر کے بھیونڈی لوک سبھا سیٹ سے منتخب بی جے پی کے رکن پارلیمان کپل موریشور پاٹل کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

پرتیما بھومک کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔

اس کے بعد ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ کو مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔

اس کے بعد ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند انہیں عہدے اور راز داری کو حلف دلایا۔ بھارتی مہاراشٹر کے ڈنڈوری لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ہیں۔

اڑیسہ کے میور بھنج لوک سبھا سیٹ سے منتخب رکن پارلیمان ویششور ٹوڈو کو بھی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مملکتی وزیر کے طور پر عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

شانتانو ٹھاکر کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔ شانتانو مغربی بنگال کے بنگاوں لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ہیں۔

اس کے بعد گجرات کی سریندر نگر لوک سبھا سیٹ سے منتخب رکن پارلیمان ڈاکٹر منجاپارہ مہیندر بھائی کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔

جان برالا کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔ برالا مغربی بنگال کے علی پور دوار سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ہیں۔

مزید پڑھیں :مرکزی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ قومی صدر کریں گے: نتیش کمار

اس کے بعد ڈاکٹر ایل مروگن کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔ مروگن کے بعد نیشیت پرمانک کو بھی مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔ پرمانک مغربی بنگال کے کچ بہار لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ہیں۔

واضح رہے کہ اس حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت متعدد وزار بھی موجود تھے۔­ حلف برداری تقریب کا اہتمام راشٹرپتی بھون کے تاریخی دربار ہال میں کیا گیا۔

Last Updated : Jul 8, 2021, 3:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details