نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کریں گے اور 5G ٹیکنالوجی کی آزمائشی سہولت کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تقریب سے خطاب کریں گے اور ٹرائی کی سلور جوبلی کے موقع پر ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔ PM Modi addresses silver jubilee celebrations of TRAI
بیان کے مطابق وزیر اعظم مودی '5 جی ٹیسٹ بیڈ' کی سہولت کی نقاب کشائی کریں گے جسے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس کی قیادت میں کل ملا کر آٹھ اداروں نے ایک مشترکہ پروجیکٹ کے تحت تیار کیا ہے۔ یہ سہولت ملک میں ایک معاون ماحولیاتی نظام فراہم کرے گی تاکہ خطے میں بھارتی صنعتی اکائیوں اور اسٹارٹ اپ انٹرپرائزز کو ان کی 5G اور اگلی نسل کی ٹیکنالوجی مصنوعات، ماڈل، حل اور الگورتھم کی توثیق کرنے میں مدد ملے۔ 5G ٹیسٹ بیڈ، 5G کی ترقی میں آئی آئی ٹی دہلی، حیدرآباد، بمبئی، اور کانپور، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلور، اپلائیڈ مائیکرو ویو الیکٹرانکس انجینئرنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایم ای ای آر) اور سینٹر فار ایکسیلنس ان وائرلیس ٹیکنالوجی (ایس ای وی آئی ٹی) نے تعاون کیا ہے۔