اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم پیر کو کسان سمان ندھی کی اگلی قسط جاری کریں گے - ویڈیو کانفرنسنگ

پی ایم۔ کسان یوجنا کے تحت مستحق کسان کنبوں کو پیر کے روز 2000روپے کی قسط راست بینک کھاتوں میں جمع کی جائے گی، اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم پیر کو کسان سمان ندھی کی اگلی قسط جاری کریں گے
وزیر اعظم پیر کو کسان سمان ندھی کی اگلی قسط جاری کریں گے

By

Published : Aug 7, 2021, 8:33 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم۔ کسان) یوجنا کے تحت مالی امداد کی اگلی قسط جاری کریں گے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں 9.75کروڑ سے زیادہ مستحق کسان کنبوں کو 19,500کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل جا سکے گی۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم قوم سے بھی خطاب کریں گے۔

پی ایم۔کسان یوجنا کے تحت مستحق کسان کنبوں کو چھ ہزار روپے سالانہ کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے اور اس مالی امداد کو 2000روپے کی تین قسطوں میں ہرچار مہینے میں دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے 'ای روپی واؤچر' لانچ کیا

رقم براہ راست مستحق افراد کے بینک اکاونٹ میں منتقل کی جاتی ہے۔

پی ایم۔کسان یوجنا کے تحت اب تک 1.38لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کسان کنبوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جا چکی ہے۔

پیر کو منعقدہ اس پروگرام کے دوران مرکزی وزیر زراعت بھی موجود رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details