وزیر اعظم نریندر مودی 30 جولائی کو اتر پردیش میں نو نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے۔ ریاستی حکومت نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
بدھ کے روز جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بلائے گئے ایک اعلی سطح کے اجلاس کے دوران ریاست میں کووڈ 19 کا جائزہ لیا۔ اسی کے ساتھ کہا کہ 30 جولائی کو ریاست کے نو اضلاع میں دیوریا، ایٹا، فتح پور، ہردوئی، پرتاپ گڑھ، سدھارتھ نگر، غازی پور، مرزا پور اور جون پور میں بنے میڈیکل کالجز کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم کے اس پروگرام کے پیش نظر تمام ضروری تیاریوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں کووڈ انفیکشن کی روک تھام اور علاج کے نظام کو موثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔