اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Indian Science Congress وزیراعظم مودی 3 جنوری کو 'انڈین سائنس کانگریس' کا افتتاح کریں گے

یہ انڈین سائنس کانگریس دوسری بار ناگپور میں سائنس اینڈ ٹکنالوجی برائے پائیدار ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے' کے موضوع پر منعقد ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ سائنسی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔PM to Inaugurate Indian Science Congress

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 28, 2022, 3:43 PM IST

ناگپور: وزیر اعظم نریندر مودی 3 جنوری 2023 کو مہاراشٹر کے ناگپور میں دنیا کی سب سے بڑی سائنس کانفرنس 'انڈین سائنس کانگریس' (آئی ایس سی) کا افتتاح کریں گے۔Indian Science Congress

یہ سائنس کانگریس 2023 میں دوسری بار ناگپور کی آر ٹی ایم یونیورسٹی میں 'سائنس اینڈ ٹکنالوجی برائے پائیدار ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے' کے موضوع پر منعقد ہونے جا رہی ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سبھاش چودھری نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ اس پانچ روزہ کانگریس میں 14 سیشن ہوں گے، جن میں بچوں، خواتین، سائنس و معاشرت، کسانوں اور قبائلی سائنس کانگریس کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سائنسی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اسرائیل کے دو نوبل انعام یافتہ ادہ یوناتھ اور برطانوی کیمیا دان سر فریزر اسٹوڈارٹ نے اس تقریب میں اپنی موجودگی کی تصدیق کردی ہے، اس کے علاوہ دنیا کے مختلف حصوں سے سائنسدان بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر کے گورنر اور یونیورسٹی کے چانسلر بھگت سنگھ کوشیاری، مرکزی وزیر نتن گڈکری، سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس وغیرہ موجود ہوں گے. اس موقع پر ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details