اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پی ایم مودی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جلد صحتیابی کی خواہش کی - ای ٹی وی بھارت خبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ہے۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو منگل کو بخار اور کمزوری کے بعد دہلی کے ایمس ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

منموہن سنگھ
منموہن سنگھ

By

Published : Oct 14, 2021, 12:42 PM IST

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ رواں برس ماہِ اپریل میں منموہن کورونا سے متاثر ہوئے تھے اور انہیں ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔ چند دنوں کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ہے۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو منگل کو بخار اور کمزوری کے بعد دہلی کے ایمس ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "میں ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ منموہن سنگھ کو دو دن پہلے بخار تھا۔ بخار کم ہونے کے بعد وہ کمزوری محسوس کررہے تھے۔ منگل کو ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔ پریشانی ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔

اس سے قبل وزیر صحت منسوخ مانڈاویہ بھی سابق وزیراعظم سے ملنے ایمس گئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں منموہن سنگھ بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے اور انہیں کچھ دن ایمس میں علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

منموہن سنگھ کانگریس کے سینئر رہنما ہیں۔ اس وقت راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔

وہ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔ ان کی 2009 میں ایمس میں ہارٹ بائی پاس سرجری ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details