آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سردار پٹیل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لوگوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ صرف ایک منظم ملک ہی اپنے مقاصد حاصل کرسکتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پٹیل کی یوم پیدائش پر کہا کہ سردار پٹیل سے متاثر بھارت آج کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت کی صلاحیتیں اور عزم اب زمین، پانی سے لے کر ہوا اور خلا تک ہر محاذ پر بے مثال ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سردار پٹیل نہ صرف تاریخ میں رہتے ہیں بلکہ ہمارے دلوں میں بھی رہتے ہیں۔ سردار پٹیل ملک کو مضبوط دیکھنا چاہتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کو 'سب کا پرایاس' کی مثال قرار دیا۔
وہیں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔