اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی کا جیوتی راؤ پھولے کو خراج عقیدت - اردو نیوز

وزیراعظم نریندر مودی نے انقلابی شخصیت جیوتیبا پھولے کی سالگرہ کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

pm modi
وزیر اعظم مودی

By

Published : Apr 11, 2021, 11:16 AM IST

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'عظیم سماجی کارکن، فلسفی اور مصنف مہاتما جیوتیبا پھولے کی سالگرہ پر انھیں خراج عقیدت۔ وہ پوری زندگی تعلیم نسواں اور انھیں باختیار بنانے کی بابت پابند عہد تھے۔ سماجی اصلاح کے تئیں ان کا جذبہ آنے والی نسلوں کو تحریک دیتا رہے گا۔'

ٹویٹ

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے معروف سماجی مصلح اور انقلابی مفکر جیوتی راؤ پھولے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور انھیں تعلیم نسواں اور سماجی برائیوں کے خلاف ایک جنگجو قرار دیا ہے۔

ایم وینکیا نائیڈو نے جیوتیبا پھولے پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے ذات پات کے نظام اور چھوت اچھوت کے خلاف جد و جہد کی۔ سماجی اصلاح میں ان کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

آج سے ٹیکہ اتسو کی شروعات، زیادہ سے زیادہ افراد کی ٹیکہ کاری کا ہدف

ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ 'میں معروف سماجی مصلح اور مفکر مہاتما جیوتیبا پھولے جی کی سالگرہ پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آپ نے سماجی قدامت پسندی کو توڑ کر اپنے اندر کے سچ کو ڈھونڈنے اور بہتری لانے کی ترغیب دی۔ خواتین اور غریب طبقات کی ترقی کے لیے آپ کی کوششیں ہمیشہ قابل ستائش ہیں۔'

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details