تاشقند:ازبکستان کے شہر سمرقند میں جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم Shanghai Cooperation Organisation کا سربراہی اجلاس 2022 منعقد ہوگا، جس میں شرکت کرنے کے لے وزیراعظم مودی سمیت 15 ممالک کے سربراہان سمرقند پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم مودی آج یہاں روسی صدر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، ایرانی صدر اور پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ پی ایم کی دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی بات کی جا رہی ہے، لیکن ابھی تک اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔PM Modi lands in Samarkand to attend SCO summit
اس اجلاس کا سب سے اہم دن 16 ستمبر یعنی آج ہوگا۔ دراصل پہلے رہنماؤں کا گروپ فوٹو ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وزیراعظم نریندر مودی، روسی صدر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر رہنما ایک ساتھ ہوں گے۔ اس دوران توقع کی جارہی ہے کہ رسمی تصویر کے بعد قائدین اپنے محدود افسران کے ساتھ محدود شکل میں میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد ایس سی او کے تمام اراکین ممالک کے وفود اور مبصر کا درجہ رکھنے والے ممالک اور تنظیموں کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس دوران پی ایم مودی رسمی تقریر بھی کریں گے۔ اس ملاقات کے بعد سمرقند اجلاس کی دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔ میٹنگ کا اختتام رسمی ظہرانے کے ساتھ ہوگا۔