وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے سابرکانٹھا کے گڈھوڈا چوکی میں واقع سابر ڈیری میں 1,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے مقامی کسانوں اور دودھ پیدا کرنے والوں کو بااختیار بنایا جائے گا اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اس سے علاقے کی دیہی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔ PM Modi Inaugurates Projects Of Sabar Dairy
ان پروجیکٹوں میں 300 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریباً 120 ٹن یومیہ کی تین لاکھ لیٹر کی یومیہ صلاحیت کے ساتھ ایک عالمی معیار اور خالص صفر کاربن ایمیشن دودھ پاؤڈر پلانٹ اور ایسپٹک دودھ پیکیجنگ پلانٹ کا افتتاح شامل ہے۔ اس موقع پر منعقدہ میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے سوکنیا سمردھی یوجنا کے استفادہ کنندگان کو مبارکباد دی۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہاکہ 'آج صابر ڈیری کی توسیع ہوئی ہے۔ یہاں سینکڑوں کروڑ روپے کے نئے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس دودھ پاؤڈر پلانٹ اور اے سیپٹک پیکنگ سیکشن میں ایک اور لائن کے اضافے سے صابر ڈیری کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔