وزیر اعظم مودی یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی Russia Attack On Ukraine کے بعد وہاں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو واپس لانے کے آپریشن کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ Meeting On Ukraine Crisis
انہوں نے مرکزی وزراء ہردیپ پوری، جیوتیرآدتیہ سندھیا، کرن رجیجو اور جنرل وی کے سنگھ سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے مختلف پڑوسی ممالک میں جا کر بھارتی شہریوں کو یوکرین سے نکالنے کے آپریشن میں تعاون کریں اور طلبا کی مدد کریں۔
وزیر اعظم مودی گزشتہ کئی دنوں سے اس طرح کی اعلیٰ سطحی میٹنگوں کا انعاد کر رہے ہیں، منگل کی میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا بھی موجود تھے۔ Meeting On Ukraine Crisis