نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان صورتحال اور صحت عامہ کی تیاریوں پر جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی، حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔ بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، بھارت میں کورونا وائرس کے 1,134 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جب کہ زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7,026 ہو گئی ہے۔
بتادیں کہ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے کورونا وائرس کے 1,134 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جب کہ فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7,026 ہو گئی ہے۔ صبح آٹھ بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن سے پانچ لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,813 ہو گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار میں، کیرالہ، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات اور مہاراشٹر میں ایک ایک موت ریکارڈ کی گئی، جب کہ پہلے کیرالہ میں ہونے والی اموات کو کووڈ-19 سے ہونے کی تصدیق ہونے پر متعلقہ اعداد و شمار میں شامل کیا گیا تھا۔ اسی وقت روزانہ انفیکشن کی شرح 1.09 فیصد اور ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 0.98 فیصد تھی۔