دہلی: رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے رمضان کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعطم نے اپنے ٹویٹ میں رمضان سے متعلق ایک گریٹنگ کارڈ شیئر کیا۔ جس پر لکھا کہ 'رمضان کے آغاز پر مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ معاشرے میں زیادہ سے زیادہ اتحاد اور ہم آہنگی لائے۔ اس سے غریبوں کی خدمت کی اہمیت کا بھی اعادہ ہوتا ہے'۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بابرکت مہینہ سب کے لیے محبت، خوشی اور یکجہتی لائے۔
وہیں پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے رمضان کی مبارکباد دی۔ انہوں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سبھی کو نیکی اور رحمتوں کے مہینے ماہ رمضان کی ڈھیر ساری مبارکباد۔ یہ مقدس مہینہ آپ سب کی زندگی میں خوشیاں، برکت اور امن و سکون لے کر آئے۔