اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی اور صدر کووند نے واجپئی کو یاد کیا

بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 96 ویں یوم پیدائش پر وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم مودی اور صدر کوند نے واجپئی کویاد کیا
وزیراعظم مودی اور صدر کوند نے واجپئی کویاد کیا

By

Published : Dec 25, 2020, 10:21 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی اور صدر رام ناتھ کووند نے جمعہ کی صبح سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 96 ویں یوم پیدائش پر ان کی سمادھی 'سَدَیو اٹل' پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، دیگر مرکزی وزراء اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔

اس سے قبل مودی نے ٹویٹ کیا کہ 'سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی جی کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ اپنی بصیرت افروز قیادت میں انہوں نے ملک کو ترقی کی بے مثال بلندیوں پر پہنچایا۔ ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی تعمیر کے لیے ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔'

خیال رہے کہ واجپئی تین بار بھارت کے وزیر اعظم رہے۔ وہ ہندی کے ایک شاعر، صحافی اور بہترین ترجمان تھے۔ وہ بھارتیہ جن سنگھ کے بانیوں میں سے تھے اور 1968 سے 1973 تک اس کے صدر رہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بانی بھی تھے۔ ان کی پیدائش 25 دسمبر 1924 کو گوالیار میں ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details