نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کرناٹک بی جے پی کارکنان سے خطاب کیا۔ اپنے آن لائن خطاب میں انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ لوگوں کو بوتھ تک لانے اور حکومت کے کاموں کے بارے میں بتانے کے لئے دل سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں جمہوریت کا میلہ چل رہا ہے۔ بی جے پی نے ہمیشہ انتخابات کو جمہوریت کے تہوار کی طرح منایا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جمہوریت کے فارمولے سمجھانے والے بھگوان بسویشور کی سر زمین سے کرناٹک کی شاندار روایت کے نمائندے اور حب الوطنی سے بھرپور بی جے پی کارکن ہونے کا دوہرا فخر ہے۔
انہوں نے کارکنان کو جیت کا فارمولہ بتاتے ہوئے کہا کہ بوتھ کی جیت اس وقت شروع ہوتی ہے جب کارکن بوتھ سے جڑے خاندانوں کو جیتتا ہے، ان کا دل جیتتا ہے۔ کرناٹک کے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایک نظم و ضبط کارکن ہونے کے ناطے میں آپ تمام کارکنان اور عوام سے ملنے بھی آ رہا ہوں۔ ریاست میں انتخابی مہم چلانے والے بی جے پی لیڈر بتاتے ہیں کہ انتخابی مہم کے دوران انہیں عوام سے کتنا پیار ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بی جے پی کے تئیں لوگوں کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔