ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے 17 مارچ کو وزرائے اعلی کا ورچوئل میٹنگ طلب کی ہے۔ یہ ورچوئل میٹنگ دن کے 11 بجے سے شروع ہوگی۔ اس دوران وزرائے اعلی سے کورونا کی موثر انتظامیہ اور ویکسینیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کورونا کے بڑھتے معاملوں کے سبب وزرائے اعلیٰ کی ورچوئل میٹنگ - ویڈیو کانفرنسنگ
ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے 17 مارچ کو وزرائے اعلیٰ کی ورچوئل میٹنگ طلب کی ہے۔ ریاستوں کی تجاویز کی بنیاد پر ایک بار پھر حکمت عملی تیار کی جائے گی تاکہ دوبارہ کورونا کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔
کورونا کے بڑھتے معاملوں کے سبب وزرائے اعلیٰ کا مجازی اجلاس
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اتوار کے روز کورونا کے 26386 نئے معاملات درج ہوئے۔ یہ گذشتہ 85 دنوں میں کورونا کا سب سے زیادہ کیس ہے۔
اس سے پہلے بھی وزیر اعظم مودی نے کورونا دور میں وزرائے اعلی سے متعدد بار ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکمت عملی پر بات چیت کی ہے۔
Last Updated : Mar 16, 2021, 8:08 AM IST