اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Phil Simmons ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی ذمہ داری بلے بازوں پر عائد، سیمنز - کوچ سمنز

دو بار کے چمپئن ویسٹ انڈیز کے کوچ فل سیمنز نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے ہی راؤنڈ میں ٹیم کے باہر ہونے کے لئے بلے بازوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔phil simmons

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے ذمہ دار بلے باز: سیمنز
ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے ذمہ دار بلے باز: سیمنز

By

Published : Oct 21, 2022, 7:20 PM IST

ہوبارٹ:پہلے راؤنڈ کے کرو یا مرو کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن آئرلینڈ کے سامنے 20 اوورز میں صرف 147 رنز کا ہدف دے سکی۔ آئرلینڈ نے یہ ہدف 17.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔phil simmons Blame Batters For Early Exit From World Cup 2022

فل سیمنز نے میچ کے بعد جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے آج کی ضروریات کو پورا نہیں کیا۔ ہم نے بلے سے اچھی شروعات کی، لیکن ہم اسے برقرار نہیں رکھ سکے۔ آج آئرلینڈ تمام شعبوں میں ہم سے بہتر ہے۔ اس نے اچھی باؤلنگ کی اور اچھی بلے بازی کر کے ہمیں میچ سے باہر کر دیا۔" ٹورنامنٹ میں داخل ہونے سے پہلے ہی بیٹنگ کے مسائل موجود تھے۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے ذمہ دار بلے باز: سیمنز

کوچ سمنز نے کہاکہ "ہم اچھی سطح کی کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں۔ ہمارے پاس بلے باز ہیں، صلاحیت ہے لیکن ہم اسے ساتھ نہیں لے رہے ہیں۔ ہمارے باؤلرز دس میں سے نو بار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن بلے باز واقعی معیار پر نہیں اترے۔

یہ بھی پڑھیں:T20 WC آئرلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ سے باہر

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ تمام بلے باز نہ صرف ورلڈ کپ میں بلکہ ورلڈ کپ سے قبل بھی اپنی کارکردگی سے مایوس ہوں گے، بلے بازوں کو اپنے آپ کو دیکھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہیں غور کرنا چاہیے کہ کھیل میں بنے رہنے کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے۔ ہم 170، 180 رن کیسے بنائیں کیونکہ گیند باز اپنا کام کر رہے ہیں۔phil simmons Blame Batters For Early Exit From World Cup 2022

ABOUT THE AUTHOR

...view details