اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Kerala Bandh پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے آج کیرالہ بند کا اعلان

ملک بھر میں پی ایف آئی کے خلاف چھاپہ ماری اور اس کے کارکنان کے گرفتاری پر کیرالہ پی ایف آئی کے جنرل سکریٹری عبدالستار نے بند کی کال دی ہے۔ Kerala Bandh Today

پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے آج کیرالہ بند کی کال دی
پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے آج کیرالہ بند کی کال دی

By

Published : Sep 23, 2022, 7:05 AM IST

Updated : Sep 23, 2022, 9:26 AM IST

ترواننت پورم: پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے آج کیرالہ بند کی کال دی ہے۔ جمعرات کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور این آئی اے کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم کے ذریعہ جس طرح سے پی ایف آئی کے سرکردہ رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے، اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پی ایف آئی کی کیرالہ یونٹ نے جمعہ کو صبح سے شام تک بند کی کال دی ہے، تاہم اس بند کی کال سے بنیادی خدمات کو مستثنی رکھا گیا ہے۔PFI calls for Kerala bandh today

بند کی کال پی ایف آئی کے جنرل سکریٹری عبدالستار اور دیگر رہنماؤں نے تقریباً 22 سرکردہ رہنماؤں کو حراست میں لیے جانے کے بعد دی اور جن سرکردہ رہنماوں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں او ایم اے سلام، ناصر الدین الامارم، پی کویا اور کئی دیگر شامل تھے۔

مزید پڑھیں:۔ NIA Raids ملک کی کئی ریاستوں میں پی ایف آئی کے خلاف کارروائی، متعدد رہنما گرفتار

یہ چھاپے مرکزی فورسز کی مدد سے مارے گئے تھے اور اس کارروائی کی اطلاع کیرالہ پولیس کے اعلیٰ افسران کو دی گئی تھی لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ اصل مشن کیا ہے اور فورس کی چند بٹالین کو ضرورت پڑنے پر تیار رہنے کو کہا گیا۔ جب کہ گرفتار شدگان میں سے کچھ کو پہلے ہی دہلی لے جایا جا چکا ہے، تقریباً ایک درجن کو کوچی کی این آئی اے عدالت میں آج شام کو پیش کیے جانے کی امید ہے۔

تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ "یہ بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ کارروائی آر ایس ایس کے اشاروں کی جارہی ہے۔ مرکزی ایجنسیوں نے ہمارے کئی رہنماوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ تمام جمہوریت پسند لوگ اس کی مخالفت کریں گے۔ اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ہم نے جمعہ کو ریاست بھر میں جمعہ کو کیرالہ بند کی کال دی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ریاستی پولیس فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملک کی 11 ریاستوں میں چھاپے مارے، اس دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 106 سے زیادہ رہنماوں کو گرفتار کیا ہے۔

Last Updated : Sep 23, 2022, 9:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details