اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Petrol Bombs Hurled at RSS Members Residence آر ایس ایس کے کارکن کے گھر پر پیٹرول بم سے حملہ - تمل ناڈو

تمل ناڈو میں آر ایس ایس کے کارکن کے گھر پیٹرول بم پھینکنے کا ایک ویڈیو سی سی ٹی میں قید ہوگیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔وہیں ریاستی کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ Petrol Bombs Hurled at RSS Members Residence

آر ایس ایس کے کارکن کے گھر پر پیٹرول بم سے حملہ
آر ایس ایس کے کارکن کے گھر پر پیٹرول بم سے حملہ

By

Published : Sep 25, 2022, 10:15 PM IST

مدورائی : ریاست تمل ناڈو کے مدورائی میں سنیچر کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ایک کارکن کے گھر پر تین پیٹرول بم پھینکے گئے۔ اس قبل جمعرات کو بی جے پی دفتر پر ایک آتش گیر مواد سے بھری بوتل پھینکی گئی تھی۔ اس کے بعد جمعہ کو کُنیا مُتھر میں بی جے پی کارکن سرتھ کے گھر پر پٹرول بم پھینکا گیا۔ جس میں ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔پھر سنیچر کو صبح تانبرم میں آر ایس ایس کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرسیتارامن کے گھر پیٹرول بم پھینکا گیا۔ جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

سنیچر کو مدورائی میں ایک آر ایس ایس کارکن کے گھر پیٹرول بم پھینکا گیا۔ جس کا ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج کو حاصل کیا اور جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ Petrol Bombs Hurled at RSS Members Residence

یہ بھی پڑھیں : Petrol Bombs Hurled at BJP office in Tamilnadu: تملناڈو میں بی جے پی کے دفتر پر پٹرول بم پھینکا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details