اردو

urdu

By

Published : Dec 22, 2021, 10:19 AM IST

ETV Bharat / bharat

Petrol and Diesel Prices Stable in India: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 48ویں دن بھی مستحکم

بین الاقوامی سطح پر خام تیل میں تیزی International Crude Oil Boom کے باوجود آج مسلسل 48ویں دن بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم Petrol and Diesel Prices Stable in India رہیں۔

Petrol and Diesel Prices Stable
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 48ویں دن بھی مستحکم

دہلی میں گزشتہ دو دسمبر کو وی اے ٹی میں کمی کرنے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت تقریباً 8 روپے فی لیٹر کم ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

آج سنگاپور میں لندن برینٹ کروڈ 0.34 فیصد اضافے کے ساتھ 74.23 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.45 فیصد کمی کے ساتھ 7.44 ڈالر کاروبار کر رہا ہے ۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کرنے سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی تھی ۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی ) میں کمی کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:

Fire Breaks Out in Haldia: انڈین آئل ریفائنری میں بھیانک آتشزدگی، تین کی ہلاک، متعدد زخمی

گھریلو بازار میں 48ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ راجدھانی دہلی میں وی اے ٹی کم کئے جانے کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ ( بی پی سی ایل) کے پمپس پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو کی جاتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

  • شہر —————— پیٹرول —————— ڈیزل

دہلی ————— 95.41 —————— 86.67

ممبئی —————109.98—————— 94.14

چنئی —————101.40 —————— 91.43

کولکتہ ————104.67——————-89.79

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details