اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Petrol & Diesel Price: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں، ریکارڈ سطح پر برقرار

ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔Petrol, Diesel Prices Remain Steady

By

Published : Jan 23, 2022, 12:14 PM IST

ڈیزل
ڈیزل

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 80ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔

ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی Petrol, Diesel Prices Remain Steady نہیں ہوئی۔

گزشتہ رات لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 87.89 ڈالر فی بیرل تھی اور یو ایس کروڈ ہفتہ کے آخر میں 0.84 فیصد کم ہوکر 84.83 ڈالر فی بیرل پر تھا۔

زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Petrol and Diesel Price: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 78ویں دن بھی مستحکم رہیں

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

میٹرو............پیٹرول............ڈیزل........................(روپے فی لیٹر)

دہلی ………….95.41…….. 86.67

کولکتہ ......104.67.......89.79

ممبئی .............. 109.98.......94.14

چنئی ............... 101.40 .......... 91.43

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details