معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 85.66 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 4 مئی سے اب تک 18 دن اضافہ کیا گیا جب کہ باقی 15 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.36 روپے اور ڈیزل 4.93 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
دوسرے شہروں میں بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 100.98 روپے اور ڈیزل 92.99 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوا۔ کولکتہ میں پٹرول 94.76 روپے اور ڈیزل 88.51 روپے فی لیٹر رہا جب کہ چنئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 96.23 روپے اور ڈیزل 90.38 روپے فی لیٹر رہا۔
واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بناء پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔