اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تیرہویں دن پٹرول-ڈیزل کی قیمت مستحکم - etv bharat urdu

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپیے فی لیٹرپر اور ڈیزل 88.62 روپیے فی لیٹر پر ہے۔

پٹرول
پٹرول

By

Published : Sep 18, 2021, 1:05 PM IST

عالمی بازار میں ایک ہفتے میں تیل کی قیمتوں کے آسمان چھونے کے درمیان ہفتے کے روز دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 13 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

گذشتہ پانچ ستمبر کو ان دونوں کی قیمتوں میں 15-15 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ دہلی میں آج انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.19 روپیے فی لیٹر پر اور ڈیزل 88.62 روپیے فی لیٹر پر تھا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپیے فی لیٹرپر اور ڈیزل 88.62 روپیے فی لیٹر پر تھا۔

امریکہ میں خام تیل کی کھپت بڑھنے کے مد نظر ایک ہفتے میں تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی ہے۔ ہفتے پر کل برینٹ کروڈ بڑھ کر 75.34 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 71.97 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں چوتھے دن بھی مستحکم

پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں کی روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمت نافذ کی جاتی ہیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:

شہر ..........................پٹرول (روپیے/لیٹر) ...........................ڈیزل روپیے/لیٹر)

دہلی.........................101.34...................................88.77

ممبئی........................107.26...................................96.19

چنئی........................98.96....................................93.26

کولکاتا......................101.62...................................91.71

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details