اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Pegasus Case: ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے مرکز کا فیصلہ - میڈیا رپورٹس

مرکزی حکومت نے اس سے انکار کیا کہ اس نے کسی کی جاسوسی کروائی ہے۔ مرکز نے اپنے حلف نامے میں کہا کہ 'ہماری طرف سے کوئی جاسوسی یا غیر قانونی نگرانی نہیں کی گئی ہے۔'

پیگاسس:ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینےمرکزکا فیصلہ
پیگاسس:ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینےمرکزکا فیصلہ

By

Published : Aug 16, 2021, 5:58 PM IST

مرکزی حکومت مبینہ پیگاسس جاسوسی کیس کی تحقیقات کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دے گی یہ اطلاع مرکزی حکومت کی جانب سے وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ عدالت عظمیٰ کے سامنے دائر کردہ حلف نامے میں دی گئی ہے۔

مرکزی حکومت نے تاہم اس سے انکار کیا کہ اس نے کسی کی جاسوسی کرائی ہے۔ مرکز نے اپنے حلف نامے میں کہا کہ ہماری طرف سے کوئی جاسوسی یا غیر قانونی نگرانی نہیں کی گئی ہے۔ مرکز نے درخواست گزاروں کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:SC on Pegasus Case: سپریم کورٹ میں منگل تک کے لیے سماعت ملتوی

درخواست گزاروں میں سینیئر صحافی این رام، ششی کمار، سی پی آئی (ایم) کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن جان برٹاس، صحافی پرنجے گوہا ٹھکوراتا، ایس این ایم عابدی، پریم شنکر جھا، روپیش کمار اور اپشا شتاکشی، سماجی کارکن جگدیپ چھوکر، نریندر کمار مشرا اور ایڈیٹرز گلڈ اور سپریم کورٹ کے وکیل منوہر لال شرما شامل ہیں۔

شرما نے اس معاملے میں سب سے پہلے پٹیشن دائر کی تھی۔ گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے کہا تھا کہ اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details