بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیگاسس جاسوسی معاملے میں کانگریس کے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے حکومت پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور یہ ملک مخالف ایجنڈہ چلانے والوں کی سازش ہے۔
پبی جے پی کے سینئر رہنما روی شنکر پرساد نے پریس کانفرنس میں کہاکہ 'میں کانگریس سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ جاسوسی کا معاملہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے پہلے کیوں کھڑا گیا؟
انہوں نے کہاکہ ملک میں فون ٹیپنگ پر مضبوط قانون ہے۔ ان طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے ٹیپنگ ہوسکتی ہے۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ میں مقدمہ کیا گیا تھا جس میں کہاگیا تھا کہ وہاٹس ایپ کو پیگاسس سے ہیک کرایا جارہا ہے جبکہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ خود وہاٹس ایپ نے بھی سپریم کورٹ میں یہ بات کہی۔
انہوں نے کہاکہ بھارت میں مضبوط قانونی ڈھانچہ ہے۔ جو لوگ حکومت پر فون سرویلانس کا الزام لگا رہے ہیں وہ بھی اعتماد کے ساتھ ثبوت نہیں دے پارہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ دنیا میں ابھر رہے بھارت کے خلاف ایک ماحول بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔ ملک میں جس تیزی کے ساتھ ویکسنیش بڑھ رہا ہے۔ ا س سے کچھ لوگوں کو پریشانی ہورہی ہے کہ بھارت ایسے کیسے کرپارہا ہے۔ کئی لوگوں کو اس بات سے بھی پریشانی ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری ہورہی ہے۔