اردو

urdu

By

Published : Sep 15, 2021, 12:06 PM IST

ETV Bharat / bharat

لکھنؤ: پیام انسانیت فورم کی جانب سے جی ایم سی میں شجر کاری

کنگ جارج میڈیکل کالج کے ٹی بی شعبے کے صدر ڈاکٹر سوریہ کانت نے کہا کہ آج شعبے کو 75 برس مکمل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر کیمپس کے احاطے میں شجر کاری کی گئی ہے اور یہ کام آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے تعاون سے عمل میں آیا ہے۔

http://10.10.50.70//urdu/14-September-2021/up-lko-02-all-india-payame-insaniyat-form-planted-in-kgmc-pkg-7200178_14092021215836_1409f_1631636916_236.jpg
http://10.10.50.70//urdu/14-September-2021/up-lko-02-all-india-payame-insaniyat-form-planted-in-kgmc-pkg-7200178_14092021215836_1409f_1631636916_236.jpg

دارالعلوم ندوۃ العلماء کے سماجی و فلاحی تنظیم ال انڈیا پیام انسانیت فورم نے آج لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل کالج کے ٹی بی محکمہ کے 75 برس پورے ہونے پر کالج کے احاطے میں شجرکاری کیا۔

لکھنؤ: پیام انسانیت فورم کی جانب سے جی ایم سی میں شجر کاری
اس موقع پر کالج کے متعدد ڈاکٹرز اور پیام انسانیت کے اہم ذمہ داروں نے شجر کاری کی اور احاطے میں موجود پارک و دیگر مقامات پر موجود درختوں اور پودوں کی حفاظت کا بھی عزم ظاہر کیا۔ ٹی بی شعبے کے صدر ڈاکٹر سوریہ کانت نے کہا کہ آج شعبے کو 75 برس مکمل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر کیمپس کے احاطے میں شجر کاری کی گئی ہے اور یہ کام آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے تعاون سے عمل میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پودا لگانا ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کورونا وبا نے پیڑ کی اہمیت و افادیت کو مزید اجاگر کیا ہے جب آکسیجن کی قلت ہو رہی تھی، لوگوں کی جانیں جا رہی تھی، ایسے دور میں درختوں کی اہمیت ہم پر اور اجاگر ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہم سبھی سے یہی اپیل کرتے ہیں کہ اپنی سالگرہ کے موقع پر کیک بعد میں کاٹیں پہلے درخت لگائیں، شا دی کی سالگرہ پر جتنے برس ہوں اتنے درخت لگائیں اس طریقے سے اگر ہم ہم درخت لگانے پر توجہ دیں گے تو نہ صرف ہم تمام طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے بلکہ ہماری نسلیں بھی صحت مند رہے گی۔

انہوں نے کہا جو درخت لگاتے ہیں وہ مستقبل کے لیے آکسیجن کنسنٹریٹر ثابت ہوں گے اور فضائی آلودگی بھی کم ہوگی۔


آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے اہم ذمہ دار مولانا سراج الدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سے چودہ سو برس پہلے درخت کی اہمیت سے متعلق جو پیغام اللہ کے رسول نے دنیا کو دیا تھا، آج وہ محسوس کیا جا رہا۔


انہوں نے کہا کہ شہر کے متعدد پارک اور عام گزرگاہوں پر لگے ہوئے پیڑ کی حفاظت کا بھی پیام انسانیت کام کرتا ہے اس سلسلے میں متعدد افسران سے میٹنگ بھی ہوچکی ہے اور پیڑ لگانے کے ساتھ اس کی حفاظت بھی کی جارہی ہے۔


مزید پڑھیں:پیام انسانیت فورم کی جانب سے مریضوں میں اشیاء ضروریہ تقسیم


اس موقع پر ڈاکٹر ریاض احمد، نوید احمد، جاوید صدیقی، مفتی ابولقاسم، ڈاکٹر محمد طارق ،وسیم،محمد ادریس، مولانا ارشد ندوی، مفتی مشکور حسین ندوی، مرزا اسرار حسین، محمد طارق احمد مدنی، نثارالحق محمد ثانی بھی پیڑ لگانے میں بڑھ چڑھ کر تعاون کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details