پٹنہ: بہار کے پھلواری شریف میں پی ایف آئی کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے پٹنہ کے ایس ایس پی مانو جیت سنگھ ڈھلن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جس طرح سے آر ایس ایس لاٹھیوں کے استعمال کی فزیکل ٹریننگ دیتی ہے، بالکل اسی طرح وہ بھی اپنا کام انجام دے رہے تھے۔ وہیں ایس ایس پی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی تھی۔
ایس ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھلن نے پھلواری سے گرفتار ہوئے لوگوں کا موازنہ آر ایس ایس سے کیا تھا۔ ایس ایس پی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ یہ معلوم ہوا ہے کہ ان کی تنظیم بنیادی طور پر مساجد اور مدارس میں نوجوانوں کو موبالائز کرتی تھی، وہ مسلسل فرقہ پرستی کے لیے کام کر رہے تھے۔ ان کا کام آر ایس ایس کی شاخ جیسا ہے، جیسے وہ لوگ لاٹھیوں کی جسمانی تربیت دیتے ہیں، اسی طریقے سے یہ لوگ بھی فزیکل ٹریننگ دیتے تھے۔ اسی طرح وہ نوجوانوں کا برین واش کرنے کا کام کررہے تھے۔ وہیں بی جے پی نے ایس ایس پی کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں برخواست کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایس ایس پی کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کی تھی۔