کورونا کی نئی شکل سے ملک بھر میں کچھ لوگوں کے متاثر ہونے کی وجہ سے فی الحال برطانیہ اور بھارت کے درمیان فضائی خدمات معطل ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے بتایا گیا کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان فضائی خدمات آٹھ جنوری سے بحال ہوں گی لیکن ان کی تعداد ابھی محدود رکھی جائےگی۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے صرف پانچ ایئر پورٹس دہلی، ممبئی، بنگلور، حیدرآباد اور چنئی سے ہی برطانیہ آنے جانے والے طیارے پرواز بھر سکیں گے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اس سلسلے میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر(معیاری آپریٹنگ طریقہ کار) (ایس او پی) جاری کردی گئی ہے۔ یہ ایس او پی 30 جنوری تک یا پھر نیا حکم آنے تک لاگو ہوگی۔