اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یادگیر: خستہ حال سڑکوں سے مسافر اور عوام پریشان - bad roads in yadgir

اسٹیشن جانے والی سڑک، بائی پاس چیتاپور سڑک، گنج ایئریا، مسلم پورہ سمیت دیگر علاقوں میں کئی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

roads-in-yadgir
roads-in-yadgir

By

Published : Sep 5, 2021, 11:17 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی کئی اہم شاہراہیں بارش کے سبب خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں اور کئی جگہوں پر حالیہ دنوں میں بنائی گئی سڑکوں کا معیار بھی ابتر ہوگیا ہے۔ جس کے باعث راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


اسٹیشن جانے والی سڑک، بائی پاس چیتاپور سڑک، گنج ایئریا، مسلم پورہ سمیت دیگر علاقوں میں کئی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہوگئی ہیں۔

یادگیر: خستہ حال سڑکوں سے مسافر اور عوام پریشان



31 بلدیہ حلقے والے اس شہر کی اندرونی سڑکوں کا کیا حال ہوگا؟ جب کہ شہر کی اہم اور مصروف سڑکوں میں پڑے ان گہرے گڑھوں سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ان خستہ حال سڑکوں سے آٹو اور موٹرسائیکل سواروں کا گزرنا محال ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے مقامی پریشان


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ شہر کی اہم سڑکوں کی ناقص تعمیراتی کاموں سے متعلق جانکاری حاصل کرے اور متعلقہ ذمہ داران کو جلد از جلد شہر کی ان اہم مصروف ترین سڑکوں کو درست کرنے کے احکامات جاری کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details