مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ایک پارٹی ایک عہدہ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنی سیاسی جماعت میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے پارٹی میں تبدیلی کرتے ہوئے کئی پرانے اور تجربہ کار رہنماؤں کو ان کے عہدے سے دستبردار کرتے ہوئے نئے چہروں کو نئی ذمہ داریاں سونپی ہے۔
پارٹی میں اعلیٰ عہدے سے دستبردار ہونے والوں کی فہرست میں مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کی صدر اور رکن پارلیمان موسم بےنظیر نور بھی شامل ہیں۔
مالدہ ضلع ترنمول کانگریس صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد رکن پارلیمان موسم بےنظیر نور نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے پارٹی سب سے پہلے اور اہم ہے، عہدہپارٹی سے بڑھ کر نہیں ہوتا۔
میرے لئے پارٹی اہم ہے عہدہ نہیں: موسم بےنظیر نور - urdu news
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان موسم بےنظیر نور نے کہا کہ ان کے لئے پارٹی سب سے پہلے اور اہم ہے، عہدہ پارٹی سے بڑھ کر نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے خوب سوچ سمجھ کر پارٹی میں ردو بدل کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے۔ ان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ دوسرے لوگ بھی ایسا ہی کریں گے۔
ترنمول کانگریس کی رہنما کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو لمبے عرصے تک عہدے پر برقرار رکھنا نہیں چاہئے۔ اس سے دوسروں میں منفی پیغام جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:ابھیشک بنرجی پر حملہ بی جے پی کی جھنجھلاہٹ کا ثبوت: موسم بے نظیر
رکن پارلیمان مہوا موسم بےنظیر نور کا کہنا ہے کہ پرانے اور تجربہ کار رہنماؤں کی موجودگی میں نئے لوگوں کو کام کرنے کا موقع ملے گا اس سے اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔